مزید سخت فیصلے نہیں کر سکتے، حکومت کی آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنے کی درخواست
ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان نے ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کیلئے ایک اور کوشش کرتے ہوئے شرائط پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی غرض سے عالمی سیاسی رابطوں کے لیے وزارت خارجہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ آئی ایم ایف سیلاب اور دیگر وجوہات پر معاہدے کی شرائط پر نظرثانی کرے، عالمی سطح پر مہنگائی اور معاشی بحران کے باعث مزید سخت فیصلے نہیں کرسکتے۔پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان نئے ٹیکس لگائے بغیرآمدن بڑھاسکتا ہے اور سال کے آخرتک کرنٹ اکانٹ خسارہ کم کرلیگا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے بھی ٹیکس چوروں سے ریکوریز بہتر بنانے کا پلان پیش کیا ہے جس کے تحت پاکستان ٹیکس وصولی بہتر کرکے مقررکردہ 7100 ارب روپے کا ہدف پورا کرے گا۔