میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، اسلحہ و پولیس موبائل  لے گئے

جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، اسلحہ و پولیس موبائل لے گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کردیا، جس کے بعد حملہ آور اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔ ڈی پی او کے مطابق تھانہ وانا پرد ہشت گرد وں نے حملے میں راکٹ لانچر کا استعمال کیا۔ پہلے گیٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد دہشت گرد اندر داخل ہوئے اور پورے تھانے کونفری، ایس ایچ او اور انچارج سمیت یرغمال بنا لیا۔ حملہ آور دہشت گرد سٹی تھانہ وانا کا اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔ واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جس کی شناخت الیاس قوم محسود کے نام سے ہوئی ہے، جو جنوبی وزیرستان ہی کا رہنے والا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک نامعلوم حملہ آور ہلاک بھی ہوا۔ دہشت گردوں کے جانے کے بعد تھانے کا چارج ایف سی نے سنبھال لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں