میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیرپور،آوارہ کتے نے 18 افراد کو کاٹ لیا

خیرپور،آوارہ کتے نے 18 افراد کو کاٹ لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں کتوں کی بہتات میں کمی نہ آسکی اور ایک ہی دن میں سات بچیوں سمیت 18 شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال جا پہنچے ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں آوارہ کتوں نیسات بچیوں سمیت اٹھارہ افراد کو کاٹ لیا، زخمی ہونے والے افراد کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو بیشتر زخمیوں کو ویکسین نہ مل سکی، جس کے باعث متاثرہ افراد اور ان کے ورثا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق نو افراد کو طبی امداد کے لئے خیر پور کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔صوبہ سندھ میں مختلف مقامات سے یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ اینٹی ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی بھی شہریوں کے لیے سخت مشکلات پیدا کررہی ہے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق پچھلے سال کتے کے کاٹنے کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 25 جان کی بازی ہار گئے ۔آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے خوفزدہ شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے موثرپالیسی مرتب کی جائے تاکہ قیمتی زندگیاں متاثر ہونے سے بچ سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں