میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سردی کے ڈیرے، گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر

کراچی میں سردی کے ڈیرے، گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں سردی نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں، شہر میں گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر ہے۔شہر میں ناصرف لنڈا کی دکانوں میں رش ہے بلکہ نئے سوئٹرز، جیکٹس، مفلر، دستانے، موزے خریدنے کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7سے9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 36فیصد ہے۔شہر میں سردی کی وجہ سے رات میں گرم سوپ اور یخنی کی دکانوں پر رش نظر آ رہا ہے، جبکہ ڈرائی فروٹ کی دکانوں اور ٹھیلوں پر بھی معمول سے زیادہ رش ہے۔آسمان پر پہنچی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے خشک میوہ جات کی بجائے شہریوں کا صرف مونگ پھلیاں خریدنے پر زیادہ زور ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں