سی این جی بندش کا تیسرا دن،ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کھڑی کردیں
شیئر کریں
کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکی مسلسل تیسرے روز بندش نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا۔لوگ بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ کوتیسرے روز بھی بند رہے ۔ ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کم تعداد میں نکالیں۔ رکشے اورٹیکسیاں بھی سی این جی کے انتظار میں کھڑی رہیں جس کے نتیجے میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگ دفاتر تاخیر سے پہنچے ۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز حضرات نے سی این جی کے حصول کے لیے رات سے سی این جی اسٹیشنز کے باہر قطاریں لگارکھی تھیں اورانہوں نے سردی میں رات بھی اپنی گاڑیوں میں گزاری ۔ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ انہیں رات میں کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائیگی، ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔ایک ڈرائیور نے الزام لگایا کہ کچھ سی این جی اسٹیشنز بلیک پر پابندی کے باوجود سی این جی کی فروخت کرتے ہیں۔