میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
27 افسران کا تبادلہ‘ میئر کراچی سندھ حکومت کے سامنے جھک گئے

27 افسران کا تبادلہ‘ میئر کراچی سندھ حکومت کے سامنے جھک گئے

منتظم
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(جرأت تحقیقاتی رپورٹ )حکومت سندھ کی دھمکی کارآمد ثابت ہوگئی، میئر کراچی وسیم اختر نے جن 21 افسران کے تبادلے کیے تھے ان کی منظوری کے لیے محکمہ بلدیات سے باقاعدہ درخواست کردی ہے۔ گریڈ 19 اور گریڈ 22 کے ان اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا میئر کراچی کو اختیار نہیں تھا، لیکن پھر بھی ان افسران کے تبادلے کرڈالے، جس پر محکمہ بلدیات نے ان سے جواب طلبی کا اعلان کیا تو وسیم اختر نے اپنے فیصلے پر ڈٹ جانے کے بجائے جھک گئے اور محکمہ بلدیات کو ایک لیٹر لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی نے عارضی انتظام کے تحت یہ تبادلے کیے تھے، اب محکمہ بلدیات اس کی منظوری دے۔ اس لیٹر پر محکمہ بلدیات نے منظوری دینے سے قبل میئر وسیم اختر سے جواب طلبی کی ہے کہ انہیں جب پہلے بھی متنبہ کیا گیا تھا تو پھر انہوں نے خود کیوں تبادلے کیے، ان کے جواب کے بعد محکمہ بلدیات فیصلہ کرے گا کہ ان تبادلوں کی منظوری دی جائے یا نہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں