میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات،علاقہ برباد

سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات،علاقہ برباد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

مقامی شہریوں کا احتجاج، تجاوزات اور غیر قانونی عمارات سے روزمرہ زندگی متاثر
آصف شیخ کا سسٹم فعال، بلاک 2 رہائشی پلاٹ 132Bپر غیر قانونی تعمیر جاری

شہر قائد کے مرکزی علاقے پی ای سی ایچ ایس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کا رائج کردہ سسٹم فعال ہے، جس کے تحت بلڈنگ قوانین کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں،اور شہر کی شان کو زبردست دھچکا پہنچ رہا ہے ۔یہاں نہ صرف غیر قانونی عمارات کی تعمیر ہو رہی ہے بلکہ سڑکوں پر تجاوزات نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے ۔مقامی شہری اس بات پر احتجاج کر رہے ہیں کہ حکام کی خاموشی اور غفلت کی وجہ سے ان کا روزمرہ کا معمول متاثر ہو رہا ہے ۔پی ای سی ایچ ایس کے رہائشیوں کے مطابق،تجاوزات کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہونا ایک معمول بن چکا ہے ،اور غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر نے علاقے کے قدرتی حسن کو برباد کر دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جب بھی انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے حکام سے رابطہ کیا،ان کی طرف سے کوئی مناسب ردعمل سامنے نہیں آیا۔اسوقت بھی بلاک 2 کے رہائشی پلاٹ 132 B پر کمرشل پورشن یونٹ کی خلاف ضابطہ تعمیر جاری ہے ، جسے انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ،غیر قانونی تعمیرات نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو متاثر کر رہی ہیں، بلکہ ان کی وجہ سے کئی ترقیاتی منصوبے بھی رک گئے ہیں۔شہر کے منصوبہ سازوں کی غفلت کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے تعمیرات کے ضابطے محض کاغذی رہ گئے ہیں۔کیا حکام آخرکار جاگیں گے ؟ یہ سوال اس وقت مقامی لوگوں کے ذہنوں میں شدت سے اُٹھ رہا ہے کہ آیا پی ای سی ایچ ایس جیسے خوبصورت علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ کبھی ختم ہوگا؟جرأت سروے ٹیم کے توسط سے علاقہ مکینوں کا وزیر بلدیات سے پر زور مطالبہ ہے کہ جاری خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں