میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ناظم آباد میں منہدم عمارتوں کی از سرنوتعمیر شروع

سندھ بلڈنگ ،ناظم آباد میں منہدم عمارتوں کی از سرنوتعمیر شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

دیگر علاقوں کی طرح ناظم آباد میں بھی منہدم عمارتوں کی از سر نو تعمیر کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ناظم آباد نمبر 5میں ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی مکمل پشت پناہی پر عدالتی احکامات کے بر خلاف پلاٹ نمبر C 18/1کی پرانی عمارت پر ساتویں منزل تعمیر کرنے میں بیٹر فیصل قریشی کو مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ بلڈنگ افسران نے بیٹر فیصل قریشی سے خطیر رقم بٹورنے کے بعد کمزور بنیادوں پر خطرناک ساتویں منزل کی تعمیر مکمل کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیٹر فیصل قریشی عرصہ دراز سے سسٹم اور مافیا کے درمیان رابطے کا کام سر انجام دے کر کروڑوں روپے اینٹھ چکا ہے ۔کمزور بنیادوں پر خطرناک تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی ڈائریکٹر سجاد خان نے گارنٹی دے رکھی ہے۔ جاری تعمیرات پر ڈی جی عبدالرشید سولنگی اور تحقیقاتی اداروں نے دانستہ چشم پوشی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں