میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈا ویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامیہ کی بے حسی

ڈا ویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامیہ کی بے حسی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈا ویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس کی انتظامیہ پیسے کمانے کے لیے ہزاروں مریضوں اور ان کے لواحقین کے جذبات سے کھیلنے لگی۔ تین اسپتالوں کے بیچوں بیچ جہاں سیکڑوں مریض آئی سی یو اور سی سی یو میں داخل ہوتے ہیں ۔ یکم دسمبر کو میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس پر سماجی حلقوں نوجوان ڈاکٹر ز اور طلبہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اس کنسرٹ کے لیے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر ٹکٹس بیچے جارہے ہیں ۔ غیر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد میں آمد شور شرابے اور لاڈ اسپیکر کے استعمال کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اس کنسرٹ کے لیے ٹکٹ 2000 روپے سے چار ہزار روپے تک فروخت کیے جارہے ہیں ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے قریب اونچی آواز میں موسیقی، ہجوم، اور کنسرٹس سے مریضوں کی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے ، خاص طور پر وہ مریض جو نازک حالت میں آئی سی یو اور سی سی یو میں داخل ہیں ۔ ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں جس جگہ یہ کنسرٹ ہورہا ہے اس کے قریب ہی کرن اسپتال اور میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نامی بڑے اسپتال بھی موجود ہے ۔ان دونوں اسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے بڑی تعداد میں میوزک کے دیوانوں کی آمد کے باعث سیکوریٹی خدشات بھی لاحق ہوسکتے ہیں اور ہجوم کے باعث انتظامیہ کو سیکیورٹی پر کمپرومائز کرنا پڑے گا ممکنہ طور پر مریضوں اور عملے کی حفاظت اور رازداری سے سمجھوتہ کرنا پڑسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں