میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے ، خواجہ آصف

پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے ، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے ،پاکستان میں معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے ، ملک میں سرمایہ کاری اورمشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی، آئیڈیا نمائش پاکستان کی دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون اور علاقائی گیٹ وے کے طور پر ثابت ہوگی، آئیڈیاز کا سلوگن آرمز فارپیس ہے ۔وہ منگل کوکراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینارآئیڈیاز2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔واضح رہے کہ آئیڈیاز کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے کرنا تھا تاہم طبیعت کی ناسازی اور اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث وہ کراچی نہیں پہنچ سکیں ان کی جگہ وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے افتتاح کیا۔آئیڈیاز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تمام وفاقی وزرا، سینئر ملٹری وسول افسران اور تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 بہت اہمیت کی حامل ہے ، دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے ، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے ، علاقائی امن اورسماجی واقتصادی ترقی کیلئے رابطوں کا فروغ ضروری ہے ، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے ، پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پارہی ہے ، پبلک،پرائیویٹ سیکٹر دفاعی پیداوار میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں