میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹی پی کے پاس امریکی اسلحہ کہاں سے آیا؟ اہم انکشافات

ٹی ٹی پی کے پاس امریکی اسلحہ کہاں سے آیا؟ اہم انکشافات

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے پاکستان کیخلاف امریکی ساختہ اسلحے کے استعمال سے متعلق امریکا کی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ امور میں بڑے انکشافات سامنے آگئے۔امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مائیکل میکول نے کہا کہ امارت اسلامیہ ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔مائیکل میکول کے بیان کے رد عمل میں امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مج اہد نے امریکی بیان کی تردید کرتے ہوئے اْسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔پینٹاگون کی رپورٹ نے بھی ٹی ٹی پی کا پاکستان کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا راز فاش کیا تھا۔پینٹاگون نے کہا کہ 30 اگست 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد 7.12 ارب ڈالر کا دفاعی سامان افغانستان میں رہ گیا تھا، امریکا نے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کئے جس میں سے 300,000 انخلا کے وقت باقی رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق امریکی انخلاء کے بعد یہ ہتھیار امارت اسلامیہ کی نگرانی میں آگئے اور بعد ازاں پاکستان مخالف گروہوں کے ہاتھوں تک پہنچ گئے، امریکی ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کوعسکری طور پر مضبوط کیا۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس بنا پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، امریکا نے 2005 سے اگست 2021 کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں