میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اتحاد کریں گے: چودھری شجاعت

انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اتحاد کریں گے: چودھری شجاعت

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مرکزی صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے، سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب بیان بازی سے کام نہیں چلے گا، ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہوگا، شروع دن سے اس بات کے حامی ہیں کہ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہئے، اس روایت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار بھی ادا کیا ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان مسلم لیگ ق کی سیاست کا محور عوام ہیں، اس لئے سیاسی فیصلوں میں ہمیشہ اسے پیش نظر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں