میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد شریف قتل کیس: وقار اور خرم کا تحقیقات سے فرار

ارشد شریف قتل کیس: وقار اور خرم کا تحقیقات سے فرار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مْکر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی تفتیش کاروں نے باضابطہ خط لکھ کر دونوں بھائیوں کو تعاون کا کہا تھا، وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ ریزیڈنس کی سی سی ٹی وی دینے میں ناکام رہے۔ تفتیش کاروں نے ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ بھی مانگا تھا تاہم دونوں بھائیوں نے وہ بھی فراہم نہیں کیا، پاکستانی ٹیم نیروبی اور دبئی میں تفتیش مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ تفتیش کاروں نے ایموڈمپ شوٹنگ سائٹ پر انسٹرکٹرز اور دیگر افراد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، ان افراد کے نام اور رابطے بھی مانگے گئے جنہوں نے ارشد شریف کو اسپانسر کرنے کو کہا تھا لیکن اس حوالے سے بھی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں