میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن: آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز

الیکشن کمیشن: آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ہیں، عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران نے انتظامیہ سے کام لینا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، جس کیلئے الیکشن کمیشن نیصوبائی حکومتوں سے افسران کی فہرستیں طلب کر لیں۔ الیکشن کمیشن نے چاروں چیف سیکرٹریز سیگریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی فہرستیں طلب کی ہیں، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے قابل افسران کی لسٹیں فراہم کی جائیں، اچھی شہرت والے گریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو لسٹ میں شامل کر کے نام فراہم کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان افسران کی فہرستیں متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو فراہم کی جائیں، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے جائیں۔ عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کے فیصلے کی صورت میں الیکشن کمیشن چیف جسٹس کوخط لکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں