میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود میںڈیڑھ فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود میںڈیڑھ فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک نے قبل از وقت مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد شرح سود 8اعشاریہ 75فی صد ہوگئی۔بینک دولت پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ مہنگائی اور توازن ادائیگی سے متعلق خطرات بڑھے ہیں جکبہ درآمدی اشیا کی زائد قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مہنگائی اور ملکی طلب میں اضافہ ہوا،ملکی طلب میں اضافے کے باعث جاری کھاتوں کا اضافہ بڑھا،جاری کھاتوں کا خسارہ پہلی سہ ماہی میں 3ارب 40کروڑ ڈالر رہا جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی معمولی کمی ہوئی۔مانیٹری پالیسی کیمطابق مالی سال 2022میں جاری کھاتوں کا خسارہ ہدف سے بڑھ جائیگا،مالی سال 2022میں جاری کھاتوں کے خسارے کا ہدف 3فی صد تک تھا جبکہ درا?مدی اشیا کی زائد قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباو کا شکار رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں