حیدرآباد میں پولیس گٹکا، مین پوری بیچنے لگی،ایک اہلکار پکڑا گیا
شیئر کریں
(رپورٹ/علی نواز)حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گٹکے اور مین پوری فروخت کا انکشاف،تھانہ کینٹ پولیس نے ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا،کیس داخل،پولیس کانسٹیبل علی نواز دو ساتھیوں سمیت گٹکے کے پیکٹ لے کر جارہا تھا ایف آئی آرتفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گٹکے اور مین پوری کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے کینٹ پولیس نے ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرکے کیس داخل کر لیا ہے تھانہ کینٹ کے سب انسپکٹر سید مقصود علی شاہ کی مدعیت میں کینٹ تھانہ میں داخل ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں گشت کرکے چاندنی روڈ کی طرف آنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے تو دیکھا ایک موٹر سائیکل پر تین افراد جن کے درمیان میں ایک بڑاسفید رنگ کا کٹارکھا تھا ہماری طرف آرہے تھے پولیس اسٹاف نے چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا کہ انہوں نے موٹر سائیکل روکی اور مڑ کر واپس چاندنی کی طرف جانے لگے اس دوران ٹنکی پر رکھا ہوا کٹا گر گیا وہ اسٹاف کی مدد سے پیچھے بیٹھے ہوئے ایک شخص کو پکڑ لیا جبکہ دو افراد موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگئے پکڑے ہوئے شخص نے اپنا نام پولیس کانسٹیبل علی نواز یوسف زئی بتایا جو کہ یونٹ نمبر12مجاہد کالونی لطیف آباد کا رہائشی ہے جبکہ فرار ہونے والے افراد میں کامران اور انس شامل ہیں زمین پر گرے ہوئے کٹے کو لے کر چیک کیا تو اس میں 50پیکٹ زیڈ21گٹکے کے برآمد ہوئے جس پر ایف آئی آر درج کر لی گئی اور مذکورہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔