سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،حیدرآباد میں گھروں کے نقشے پاس کرانے والوں سے رشوت وصولی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، گھروں کے نقشے پاس کروانے والوں سے بھاری رشوت لی جانی لگی، 120 کے گھر پر ایک لاکھ تک رقم طلب، بھاری رشوت کے باعث غیرقانونی تعمیرات میں اضافہ، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے گھروں کے نقشے پاس کروانے پر بھاری رشوت مقرر کردی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قاسم آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں رشوت کا بازار گرم ہے، ذرائع کے مطابق 120 کے گھر کی تعمیرات کیلئے پاس کروانے جانے والے نقشے پر ایک سے ڈیڑھ لاکھ کی رشوت لی جانی لگی ہے، بھاری رشوت کے باعث لوگ نقشے پاس کروانے سے کترا رہے ہیں اور غیرقانونی تعمیرات کے باعث سرکاری خزانی کو روزانہ کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں ایک منظم چین نے پوری حیدرآباد سے غیرقانونی تعمیرات سے رقم بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ریجنل ڈائریکٹر بھی بااثر افسر کے سامنے بے بس ہے.