سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری شوکاز نوٹس جاری کر دیا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو تحریری طور پر شوکاز نوٹس ارسال کردیئے۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہیں عدالت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق جج کو تحریری طور پر شوکاز نوٹس ارسال کردئیے ہیں، جب کہ اخبار کے مالک ، ایڈیٹر اور صحافی کو بھی تحریری شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، شوکاز نوٹس چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ غلط خبر کے ذریعے توہین عدالت کرنے پر آپ کے خلاف کاروائی کی جائے؟۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ فریقین 7 روز میں جواب جمع کرائیں، اور 30 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔