میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنگنا مودی کے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر ناخوش

کنگنا مودی کے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر ناخوش

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ویسے تو کنگنا رناوت کا بنیادی کام اداکاری کرنا ہے لیکن اکثر وہ اداکاری سے زیادہ دیگر معاملات پر اپنی رائے دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اب چاہے وہ حکومتی معاملات ہوں یا پاک بھارت معاملات۔ کنگنا ہر جگہ بیان دینا ضروری سمجھتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کنگنانے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کی جس میں مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا گیا تھا ’’ ثابت ہوا، اسٹریٹ پاور واحد طاقت ہے جو اہمیت رکھتی ہے‘‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں