میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے، عوام کا دوٹوک مؤقف

ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے، عوام کا دوٹوک مؤقف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے
بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے،ردعمل

دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی عوام کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستانی عوام نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے، افغانیوں نے پہلے پاکستان کیخلاف بلااشتعال جارحیت کی، پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔شہریوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو عوام اور افواج منہ توڑ جواب دیں گے، پہلے بھارت کو بھی جواب دیا گیا ہے۔پاکستانی عوام نے کہا کہ اب اگر بھارت افغانستان کے ذریعے کچھ کرنا چاہے گا تو اسے بھی نتیجہ بھگتنا پڑیگا، بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے۔شہریوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغانیوں کیساتھ بھائیوں والا سلوک روا رکھا، اگر جنگ مسلط کی گئی تو افواجِ پاکستان بھرپور جواب دیں گے، افغانستان نے بڑی غلطی کی، اگر آئندہ اسی طرح کچھ کیا توسخت جواب ملے گا۔عوام نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام اور فوج ایک صفحے پر ہیں، جب افغانستان کو پاکستان کی قوت کا اندازہ ہو گیا تو مدد و مفاہت کیلئے ہاتھ پھیلانے لگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں