میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک چین دوستی باہمی احترام کی بنیاد پرقائم ہے، نگران وزیراعظم

پاک چین دوستی باہمی احترام کی بنیاد پرقائم ہے، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا منفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے اور سی پیک اس دوستی کی ایک اہم مثال ہے۔سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین سے لازوال تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کااعادہ کرتا ہے، سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ان کاکہنا تھا کہ سی پیک سیصنعتی ترقی، روزگار، معدنیات اور آئی ٹی کو فروغ ملے گا، خنجراب اور سوست بارڈر تجارت کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں