میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، صوبائی وزراء

غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، صوبائی وزراء

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز اور نگران صوبائی وزیر قانون عمر سومرو نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی ۔نگران صوبائی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی بابت آپ کو آگاہ کرنا پریس کانفرنس کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں یہ قانون ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔ہمارے ہاں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک چھوڑ جانے کے لئے 31 اکتوبر کی تاریخ رکھی ہے۔جس کے بعد تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ ایس پیز، متعلقہ نادرا افسران پر مشتمل کمیٹیوں کی مدد سے شناخت کرکے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا، افغانستان ، بنگلہ دیش ، چائنیز، تنزانیہ، اور دیگر ملکوں کے لوگوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم، منشیات، آئس ،کوکین وغیرہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے کے لئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ایرانی پیٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔کچے میں کریمنل ہتھیار ڈال رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں