نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج اسٹیٹ بینک کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج اسٹیٹ بینک کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 21 سالہ فاطمہ دختر فیروز کے نام سے ہوئی ہے۔مقتولہ معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی تھی.اس حوالے سے مقتولہ فاطمہ کے بھائی فیصل کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو چلتی گاڑی میں فائرنگ کرکے مارا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی،فاطمہ کے پاس موبائل فون ، رقم اور دیگر تمام اشیا موجود ہیں۔مقتولہ کے بھائی فیصل کا کہنا تھا کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے،ہمارے والد سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔