میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دل میں ڈالنے والے اسٹنٹس کی اسمگلنگ ناکام

دل میں ڈالنے والے اسٹنٹس کی اسمگلنگ ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹینٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے۔تفصیلات کے مطابق دل میں ڈالنے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کسٹم ٹریفک نے بڑی کارروائی کی اوربیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹینٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے۔ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا مسافر ایمسرٹس ائر کی پرواز 624سے دبئی سے لاہور پہنچا ، فیاض احمد نامی مسافر دل میں استعمال ہونے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ کا کام کرتا ہے۔ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی منظوری کے بغیر کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے میڈیکل آلات یا دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹینڈ ساتھ نہیں لا سکتا۔انھوں نے بتایا کہ ڈرگ ریگولڑی اتھارٹی کی جانب سے این اوسی بھی مسافر سے برآمد نہیں ہوا ، دل میں استعمال ہونے والی ڈیوائس کو غیر ڈریپ ٹیسٹ کے استعمال کرنا مضر صحت ہے۔ڈی سی کسٹم نے کہا کہ ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹینڈ ضبط کر لیے، مسافر کراچی کا رہائشی ہے دبئی سے لاہور سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔کلکٹر کسٹم ائر پورٹ کی جانب سے عملے کو اسمگلنگ ناکام بنانے پر شاباشی دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں