توہین رسالت کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
توہین رسالت کیس میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، ورثاء نے نعش وصول کرنے سے انکار کردیا، ہجوم نے نعش نذر آتش کردی، تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں توہین رسالت کیس میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، میرپورخاص پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر شاہنواز کنبھر سندھڑی کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، ورثاء نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے لاش کو جنگل میں دفن کردیا، مشتعل ہجوم نے لاش کو نذر آتش کردیا، واضع رہے کہ تین دن قبل فیسبک پر گستاخانہ پوسٹ رکھنے پر عمرکوٹ سول ہسپتال کے ڈاکٹر شاہنواز پر توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.۔