میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حزب اللہ، اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ

حزب اللہ، اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اسرائیلی جارحیت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے ہزاروں فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان سرحد پر منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کو نشانہ بناتے آرہے ہیں اور اب تک دونوں اطراف کے سیکڑوں لوگ ان حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔گزشتہ دو دنوں کے اندر لبنان میں ہونے والے پیجر اور ریڈیو ڈیوائس دھماکوں کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل میں باقاعدہ جنگ شروع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے اور ایسے موقع پر اسرائیلی حکام نے بھی جنگ کا نیا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع نے شمالی اسرائیل میں لبنان کی سرحد پر رہنے والے آباد کاروں کی واپسی کے بیانات دیے۔اسرائیلی وزیردفاع نے جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ڈویڑن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے غزہ سے لبنان کی سرحد پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں