میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخوا قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا،وزیراعلیٰ گنڈاپور

خیبرپختونخوا قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا،وزیراعلیٰ گنڈاپور

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا اور ہم حقیقی آزادی کیلیے عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے 21 ستمبر کو لاہور جلسے کے حوالے سے عوام اور کارکنان کیلیے ویڈیو پیغام جاری کیا گیاہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کا مقصد حقیقی آزادی ہے ، ہمارے آبائو واجداد نے جانی ومالی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا ، آج وقت آگیا ہے کہ ہم مافیاز ، ان کرپٹ لوگوں اوران مینڈیٹ چوروں سے اپنی حقیقی آزادی لیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے کہا کہ گھبرانا نہیں ، ہم ان مینڈیٹ چور حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ انھوں نے گھبرانا نہیں ، پورے پاکستان نے جلسہ کے لیے نکلنا ہے، خیبرپختونخوا سے لاہور جانے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا‘۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کریں کہ ہم نے آزادی لینی ہے یا ان چوروں ، لٹیروں اور مینڈیٹ چوروں کے حوالے اپنے بچے کرکے انھیں غلام بنانا ہے ، ہم آزاد تھے اور آزاد رہیں گے اور اپنی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 21 ستمبر کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دیاجائے گا، ہمیں سب سے پہلے عمران خان کو رہا اور پھر پاکستان کو اس مافیا سے آزاد کروانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں