میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت میں ملزم  نے جج کو جوتا دے مارا

عدالت میں ملزم نے جج کو جوتا دے مارا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھال دیا تاہم وہ انہیں لگا نہیں جج نے برہمی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم نے جوتا جج کو دے مارا۔ خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا۔ قبل ازیں ملزم کو منشیات کے مقدمے میں ماڈل کورٹ میں پیش کیا گیا۔ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھالنے کے بعد کہا کہ اب مجھے سزا دو۔ عدالت نے ملزم کے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم تسلیم کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم کی جانب سے جج کو جوتا مارنے کی خبر پھیل گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں