قوم امپورٹڈحکومت لانے والے غداروں کونہیں بھولے گی عمران خان
شیئر کریں
میں تحریک کیلئے نکلنے لگا ہوں کبھی انہیں تسلیم نہیں کروں گا، جو ان کے پیچھے ہیں ان کا بھی مقابلہ کروں گا، ان ڈاکوؤں کے ہوتے ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے،زرداری اورنوازشریف کوکبھی اگلاآرمی چیف مقررکرنے کی اجازت نہیں جاسکتی
شہبازشریف بجائے لوگوں اور ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے 30سالوں میں پیسا چوری کرکے جو باہر لے گئے، اس میں آدھا پیسا بھی واپس لے آؤ تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، ہمیں ذلیل نہ کراؤ،جلسے سے خطاب
چکوال (نیوز:ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میرے میں خون ہے میں ان چوروں کا مقابلہ کروں گا، میں تحریک کیلئے نکلنے لگا ہوں کبھی انہیں تسلیم نہیں کروں گا، جو ان کے پیچھے ہیں ان کا بھی مقابلہ کروں گا، ان ڈاکوؤں کے ہوتے ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے چکوال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سنجیدہ بات اس وقت ہمارے خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کے کئی حصوں میں ہمارے پاکستانی بڑی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، مجھے خوف ہے کہ سندھ میں جہاں پانی کھڑا ہوگیا، وہاں چاول، مکئی، فصلیں تباہ گئیں، ان کے گھروں میں اناج خراب ہوگیا ہے، اب وہ گندم کی فصل بھی نہیں لگا سکے گی۔سندھ میں 14سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن دریائے سندھ کے ساتھ وہ نہر جس نے پانی کو سمندر تک لے کر جانا تھا، ہماری حکومت میں نہر سہون شریف تک مکمل کرلی تھی، لیکن سندھ حکومت نے نہر نہیں بنائی، نہر کا پیسا چوری کرکے دبئی میں اور بیرون ملک ان کی جائیدادیں ہیں ،غریب کسان حاری، سندھیوں کے حالات آج دیکھنے والے ہیں۔شہبازشریف کی بے حسی دیکھیں وہ ملک سے باہر دورے کررہا ہے، اقوام متحدہ کا دورہ کرنے چلا گیا ہے،یواین میں کون سا معرکہ مارنا ہے؟ پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ پاکستانی متاثر ہیں، کون سا ملک کا سربراہ اس طرح کی صورتحال میں باہر جاتا ہے، ملک میں اللہ کا امتحان آیا ہوا ہے، جبکہ شہبازشریف ملک سے باہر چلا گیا ہے ،دیسی ولائتی بلاول بھٹو بھی منہ اٹھا کر باہر چلا گیا ہے، باہر انہوں نے جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کردیتے، شہبازشریف جب روس گیا، ثمرقند میں جب روسی صدر سے ملا تو مائیک گرنے والیویڈیو دکھا دی، شہبازشریف کو سازش کے ذریعے اس لیے مسلط نہیں کیا، بلکہ اس لیے مسلط کیا کہ وہ حکم مانیں گا، شہبازشریف جب صدر پیوٹن سے ملا تو کانپیں ٹانگ رہی تھیں، نوازشریف امریکی صدر اوباما کے سامنے اتنا خوفزدہ تھا کہ شکریہ بھی پڑھ کر ادا کرنا پڑا کہ کہیں غلطی ہونے پر پھینٹا نہ پڑ جائے اور ہیڈماسٹر ناراض نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ 100شیروں کی فوج جس کا سردار گیدڑ ہو، وہ ہار جائے گی، اس سے 100گیدڑوں کی فوج سے جس کا سردار شیر ہوگا۔ شہبازشریف بجائے لوگوں اور ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے 30سالوں میں پیسا چوری کرکے جو باہر لے گئے، اس میں آدھا پیسا بھی واپس لے آؤ تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، ہمیں ذلیل نہ کراؤ، شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل یواین کو کہا کہ یقین دلاتا ہوں آپ کا پیسا متاثرین کیلئے ٹھیک خرچ کریں گے، آصف زرداری ملک کا سب سے بڑا ڈاکو، اس کا دیسی ولائتی بیٹا اگر وہ آج وزیر ہو، شہبازشریف ڈاکو اگر وہ ہمارا وزیراعظم ہو تو قوم سن لے ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے 5ماہ میں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے مہنگائی تحریک چلائی، پروپیگنڈا کیا کہ معیشت تباہ ہوگئی، لفافے صحافی جو پیسے لے کر ضمیر بیچتے ہیں، دیسی ولائتی بلاو ل نے مہنگائی مارچ کردی، فضل الرحمان نے دو دھرنے دے دیے، ہم نے کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی، کوئی تشدد نہیں کیا، ہم نے کہا کہ جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ضرور سوال پوچھوں گا کہ آپ نے کم ازکم سمجھ تو جانا تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں آج ساری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے، ان چورو ں کو کبھی پاکستان کا آرمی چیف تعینات نہیں کرنا چاہیے۔