میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے ، شاہ لطیف ٹائون میں احتجاج

لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے ، شاہ لطیف ٹائون میں احتجاج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پتھرا ئوسے2 پولیس اہلکار زخمی
مظاہرین کی کے الیکٹرک اورحکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی ،ٹائرجلاکرٹریفک معطل کردیا،گاڑیوں پرپتھرائو
پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کی کوشش میں ڈنڈے برسادیے،ہوائی فائرنگ کی ،متعددافرادکوگرفتارکرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے خلاف علاقہ مکین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریفک کی روانی معطل کرا دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل کرکے کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کی۔سڑک بلاک کیے جانے اور احتجاج کی اطلاع ملنے پر شاہ لطیف پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ڈنڈے مارنے شروع کیے تو مظاہرین پولیس کے رویے پر مزید مشتعل ہوگئے اور پتھرائو شروع کر دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی، تاہم علاقہ مکینوں کی جانب سے پتھرائو جاری رہا جس کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مظاہرین احتجاج ختم کرکے گھروں کی جانب لوٹ گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگئی ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں میں شاہ لطیف تھانے کا اے ایس آئی 40 سالہ منور حسین اور کانسٹیبل 30 سالہ اقرار شامل ہیں ، پولیس نے پتھرائو کرنے کے الزام میں دو مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں