میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے ایک ہی دن میں ڈی ایم سی ملیرکے دوفسران کوہٹادیا

سندھ حکومت نے ایک ہی دن میں ڈی ایم سی ملیرکے دوفسران کوہٹادیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر ریاض احمد کھتری کا تبادلہ کرکے عبدالحلیم جاگیرانی کو نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیاگیا
میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ملیر مسرور نواز کا تبادلہ کرکے انیس الرحمان سیال کو میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا ،ذمہ دارافسران کوہٹانے پرکئی سوالا ت کھڑے ہوگئے
کراچی ( رپورٹ عقیل احمد ) حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پابندیوں کے باوجود ملیر میں بارش و سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل نہ کرنے اوربروقت خوراک فراہم نہ کرنے کا بہانہ بناکر ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہٹانے کے بجائے ڈی ایم سی ملیر کے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کو ہٹادیا ہے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر ریاض احمد کھتری کا تبادلہ کرکے عبدالحلیم جاگیرانی کو نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے محکمہ بلدیات کے دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ملیر مسرور نواز خشک کا تبادلہ کرکے انیس الرحمان سیال کو نیا میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا ہے ایک ہی دن میں ڈی ایم سی ملیر کے دونوں ذمہ دار افسران کو ہٹانے پر کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ جن وجوہات پر دونوں افسران سے ناراضگی کی جارہی ہے اس کی اصل ذمہ داری ڈپٹی کمشنر ملیر پر عائد ہوتی ہے لیکن چونکہ ڈی سی ملیر کو نااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اس لئے ان پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے دو کمزور افسران کو ہٹایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں