میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راکھی ساونت کا مذاق اڑانے پر ان کے شوہر بھارتی سیاستدان پر برہم

راکھی ساونت کا مذاق اڑانے پر ان کے شوہر بھارتی سیاستدان پر برہم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بالی ووڈ کی ڈراما کوئین راکھی ساونت کا مذاق اڑانے پر ان کے شوہر رتیش نے بھارتی سیاستدان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ راکھی ساونت اکثر کسی نہ کسی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہی ہیں۔ کبھی اپنے کسی متنازع بیان کی وجہ سے، کبھی اپنی شادی اور کبھی بگ باس کی وجہ سے۔ حال ہی میں وہ ایک بار پھر اس وقت بھارتی میڈیا کی سرخیوں کی زینت بن گئیں جب ایک بھارتی سیاستدان نے ان کے بارے میں تبصرہ کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چندروز قبل بھارتی سیاسی جماعت عام ا?دمی پارٹی کے ترجمان راگھو چڈھا نے سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ’’پنجاب کی سیاست کی راکھی ساونت ‘‘ کہا تھا۔راکھی ساونت نے سیاستدان راگھو کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ سے اور میرے نام سے دور رہو۔ یہ معاملہ بھارت میں اب ایک تنازع کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ اور بہت سے لوگ راکھی کی حمایت میں میدان میں آئے ہیں جن میں راکھی ساونت کے شوہر بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں