میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ،کراچی بازی لے گیا

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ،کراچی بازی لے گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے میں کراچی بازی لے گیا، کراچی کی سب سے بڑی صدرمارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز نے 77 ارب 20 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے 30 جون2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں پورے ملک میں کراچی بازی لے گیا۔جاری کردہ تفصیلات میں 2018میں کراچی کی سب سے بڑی صدرمارکیٹ نے زیادہ ٹیکس دیا ، کراچی صدرمارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرزہیں، 30 جون 2018 تک کراچی صدر مارکیٹ نے77ارب 20 لاکھ ٹیکس اداکیا۔ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق کراچی صدر مارکیٹ کے بعد دوسرے نمبر پر اسلام آباد بلیو ایریار جسٹرڈ ہوا ، اسلام آبادبلیو ایریا کے5854 ٹیکس فائلرز نے 39 ارب93 کروڑ ٹیکس اداکیا۔لاہورمیں ملتان روڈ کی مارکیٹ کے 17800 ٹیکس فائلرز ہیں ، ملتان روڈ کے 17800تاجروں نے11ارب روپیٹیکس اداکیا جبکہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے 10417 ٹیکس فائلرز نے 5 ارب 27 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر نے ڈیٹا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے رجسٹرڈ پتے سے بنایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں