میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر میں تشدد سے متعلق عمران خان کا بیان قابل تعریف ہے ،ایلس ویلز

کشمیر میں تشدد سے متعلق عمران خان کا بیان قابل تعریف ہے ،ایلس ویلز

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا یہ بیان اہم ہے کہ پاکستان سے شدت پسند کشمیر میں انتشار پھیلا سکتے ہیں، یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔ایلس ویلز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر جاکر کارروائیاں نہ کرے ، ایسا کرنے والا پاکستان اور کشمیر دونوں کا دشمن کہلائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں