جسٹس فائزعیسیٰ کی درخواست کی سماعت کیلئے نیا لارجر بنچ تشکیل
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے نیا دس رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دیا،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ 24 ستمبر کو 1 بجے سماعت کرے گافل کورٹ بینچ میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قاضی آمین احمد حصہ ہونگے ،جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر گزشتہ سماعت پر سات رکنی لاجر بنچ جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس سردار طارق مسعود کے بینچ سے علیحدگی کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا.درخواست گزار جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک کی استدعا پر چیف جسٹس سے نیا فل کورٹ بینچ اور جلد سماعت کیلئے درخواست کی گئی تھی۔