میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ نے ناظم آباد پولیس مقابلے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے ناظم آباد پولیس مقابلے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ناظم آباد مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گولیاں مار کر کیوں ہلاک کیا گیا، زخمی ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے قتل کرنے کا فیصلہ کس نے کیا؟انصاف کرنا عدالتوں کا کام ہے پولیس نے اپنی عدالت کیوں لگائی؟وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقابلے میں کس پولیس والے نے ایسا کیا اور زخمی ملزمان پر گولیاں چلانے والے اہلکار کا کیا ریکارڈ ہے ۔واضح رہے کہ ناظم آباد میں پولیس کے دعوے کے مطابق ہونے والے پولیس مقابلے کی ایک ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں پولیس ملزمان پر تب بھی گولیاں چلارہی ہیں جب ملزمان زخمی ہوکر سڑک پر گر پڑے تھے۔ پولیس کی جانب سے زخمی ملزمان کو تب بھی نشانا بنایا گیا جب وہ گولیاں کھا کر زخمی ہونے کے باعث کہیں پر بھی فرار ہونے کی کیفیت میں نہیں تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں