میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی کی دبئی میں پرویزمشرف، عشرت العباد سے ملاقاتیں

میئر کراچی کی دبئی میں پرویزمشرف، عشرت العباد سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

میئرکراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویزمشرف اور سابق گورنرسندھ عشرت العباد سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے دوران کراچی کی صورتحال پر بات چیت کی ہے ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی، دونوںکے درمیان کراچی کے مسائل کے بارے میںگفتگو ہوئی۔ وسیم اختر نے کراچی سمیت پورے صوبے کے حالات اور صورتحال سے پرویز مشرف کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کراچی کو تباہ کر دیاگیاہے ، کراچی کوکوئی اپنی ذمہ داری سمجھنے والا نہیں، شہرکو لاوارث کردیا گیا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا میرے دور میں جو محکمے بلدیہ کے پاس تھے وہ واپس کئے جائیں، میں نے اپنے دور میں جو اختیارات اور فنڈز میئرکو دیے ویسے ہی حکومتوں کو دینا ہوںگے ، کراچی کو بہتر بنانے کیلئے میئر کو اختیارات دے جائیں۔ دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بھی اہم ملاقات کی۔ اس دوران وسیم اختر نے کہا بلدیاتی اختیارات کی فراہمی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، عارضی حل کے بجائے مستقل بنیادوں پر حل تلاش کرنا ہوگا، مسائل حل کرنا ہیں تو سیاسی تلخی، الزامات اور گریبان چاک کرنے کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔ عشرت العباد خان نے مسائل کے حل کیلئے میئر کراچی کو اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اور حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کراچی کے منصوبوں کی جلد تکمیل اور فنڈز کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، کراچی کے اسٹیک ہولڈر بھی میئر کراچی کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا کریں۔ عشرت العباد نے وسیم اختر کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا میئر کراچی صوبائی حکومت اور وفاق کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو بڑھائیں۔ سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وہ ناصر حسین شاہ سے بھی رابطہ کرکے ساتھ بیٹھنے اور کام کرنے کیلئے بات کریںگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں