میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر حد 19برس مقرر کردی

انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر حد 19برس مقرر کردی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم آبادی والے دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم حد19برس مقرر کر دی گئی ہے ۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ نئے قانون کے تحت اب انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر19برس ہو گی۔قانون میں ترمیم سے قبل انڈونیشیا میں لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر کی حد16برس مقرر تھی لیکن اگر والدین اور لڑکی کی رضامندی ہوں تو لڑکیاں اس سے کم عمر میں بھی شادیاں کر سکتی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں