میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے، مریم نواز

نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے، مریم نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئے مگر نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہوئے لیکن ہمیں امید تھی کہ عدالتی نظام قانونی راستہ اختیارکرے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پرنوازشر یف کوسیاسی اورذاتی انتقام کا نشانہ نہیں بننا چاہیئے جب کہ نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں