میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ ناظم آباد،ایس ایچ او کی سرپرستی میں ماوا گٹکا کی سر عام فروخت

تھانہ ناظم آباد،ایس ایچ او کی سرپرستی میں ماوا گٹکا کی سر عام فروخت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

تھانہ ناظم آباد کی حدود میں ایس ایچ او کی سرپرستی میں ماوا گٹکا سر عام فروخت ہونے لگا تھانہ ناظم آباد کے پرائیویٹ بااثر بیٹر عرفان چوہدری نے ڈیڑھ درجن سے زائد جرائم کے اڈے کھلوا دیئے جرائم کی زمہ داریاں عرفان بیٹر نے تھانہ ہیڈ محرر، اے ایس آئی مختیار اور اسپیشل پارٹی انچارج سکندر خٹک کو سونپ دیںزرائع کی مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ ناظم آباد کی حدود میں ماوا گٹکا اور دیگر جرائم سرعام چلنے لگے واضع رہے کہ سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی سندھ کی جانب سے زہریلا ماوا گٹکے کی فروخت پر سخت پابندی اور مرتکب ڈیلرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف اینٹی ناکوٹکس ایکٹ کے تحت کاروائیاں کرنے کے احکامات ہیں تاہم تھانہ ناظم آباد کا ہیڈ محرر اور اسپیشل پارٹی انچارج اس قدر بااثر ہیں کہ انہوں نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے عرفان عرف چودھری کو پورے علاقے میں ماوا گٹکا کھلے عام فروخت کرنے کا ٹھیکہ دیا ہے اسکے علاوہ عرفان چودھری بیٹر ائس،ہیروئن،کچی شراب,جوا، سٹہ ،ریڑی بانوں سے لاکھوں روپے جگا ٹیکس جمع کر کے تھانہ ایس ایچ او کو پہنچانے کا کام بھی کرتا ہے چند ماہ قبل ایس ایس پی سینٹرل نے عرفان ڈکیت عرف چودھری بیٹر کو شریف آباد کے علاقے سے گاڑی سمیت گرفتار کیا تھا جسکے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی زرائع کے مطابق ملزم گٹکے ماوے منشیات اور شہریوں کے گھروں پر قبضے سمیت دیگر آرگنائزر کرائم میں ملوث ہے موصوف اس قدر بااثر ہے کہ کسی دور میں ایس ایس پی سینٹرل سمجھا جاتا تھا فعل حال میں بھی عرفان چودھری نامی بیٹر محکمہ پولیس میں اتنا اثر رسوخ رکھتا ہے کہ ضلعی پولیس کے کسی بھی افسر کا ایک فون پر تبادلہ کروا دیتا ہے ناظم آباد تھانے کا ایس ایچ او اور ہیڈ محرر اس کی مرضی سے تعینات ہوتے ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ چودھری بیٹر کے ماوے گٹکے کا کارخانہ اورنگی ٹاؤن میں واقع ہے جہاں ماوا گٹکا تیار ہو کر شہر کے بیشتر علاقوں کو سپلائی اور فروخت کیا جاتا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں