میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نذیر اشرف لغاری مسلح افراد کی مدد سے اسریٰ یونیورسٹی کو یرغمال بنا لیا

نذیر اشرف لغاری مسلح افراد کی مدد سے اسریٰ یونیورسٹی کو یرغمال بنا لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری غیرقانونی طور پر اسریٰ یونیورسٹی پر قابض، 15 اگست کو سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی23 جون مدت ملازمت ختم ہونے پر کام کرنے سے روک دیا تھا، عدالت نے نذیر اشرف لغاری کی 23 جون کے بعد تمام اقدامات کو بھی غیرقانونی قرار دیا تھا، نذیر اشرف لغاری مسلح افراد کی مدد سے یونیورسٹی کو یرغمال بنا لیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی کی احکامات کے باوجود ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری غیرقانونی طور پر اسریٰ یونیورسٹی پر قابض ہے، سندھ ہائی کورٹ نے 15 اگست کو آرڈر جاری کیا تھا جس کے مطابق 23 جون کو بطور وائس چانسلر مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر نہیں رہے، تاہم نئے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، سندھ ہائی کورٹ نے23 جون کے بعد نذیر اشرف لغاری کے تمام اقدامات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے چانسلر اور رجسٹرار کو معاملات چلانے کیلئے مجاز اتھارٹی قرار دیا تھا، سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود نذیر اشرف لغاری غیرقانونی طور پر اسریٰ یونیورسٹی پر قابض ہے اور مسلح افراد کی مدد سے یونیورسٹی پر قابض ہے، ذرائع کے مطابق رینج کے اعلیٰ سطحی پولیس افسر اور ایک اہم سابقہ حکومتی عہدہ رکھنے والی سیاسی شخصیت کی پشت پناہی کے باعث نذیر اشرف لغاری نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑ دیے ہیں، ذرائع کے مطابق نذیر اشرف لغاری کے مسلح افراد نے چانسلر اور عدالت کے مقرر کردہ رجسٹرار قاضی غلام رسول کو بھی یونیورسٹی آنے سے روک دیا ہے جس کے باعث یونیورسٹی کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی جانب سے مسلح افراد کے ساتھ یونیورسٹی پر قابض ہونے کے بعد ہزاروں طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتال میں آنے والے مریض و تیماردار حراسمنٹ کا سامنا کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں سیکورٹی گارڈز کی وردیوں میں پرائیویٹ لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں