میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم الیکشن لڑیں گے ، آصف زرداری

صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم الیکشن لڑیں گے ، آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔ جبکہ سابق صدر آصف علی داری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں قبل از وقت انتخابات سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی۔صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے تو ہم اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انشاء اللہ کے پی کے سمیت ہر جگہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔کے پی کے میں ہماری سیٹیں ہیں۔تھوڑے دوست گمراہ ہیں ان کو واپس لانا ہے۔گذشتہ روز ن لیگی رہنماؤں نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج لگانے سے متعلق سابق صدرآصف زرداری سے مشاورت کیلئے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج سمیت ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔ ن لیگی وفد نے سابق صدر آصف زرداری سے زرداری ہائوس میں ملاقات کی،وفد میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق شامل تھے۔اسی طرح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نشترپارک کراچی میں یوم تاسیس کے 55ویں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا استعفوں کا اعلان دھوکہ ہے، یہ استعفے نہیں دیں گے، یہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، اگر استعفے دینے ہیں تو دے دیں ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں، کٹھ پتلیاں پریشان ہیں اگر ادارے نیوٹرل ہوگئے تو ان کا کیا بنے گا؟چوری چھپانے اور گوگی کو بچانے کیلئے انتشار پھیلایا جارہا ہے، ہمارے استعفے لینے والوں نے خود استعفوں کا اعلان کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں