میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ، ایگریکلچر ایکسٹینشن میں اربوں روپے کی کرپشن

محکمہ زراعت سندھ، ایگریکلچر ایکسٹینشن میں اربوں روپے کی کرپشن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، ایگریکلچر ایکسٹینشن میں اربوں روپے کی کرپشن، 13 سال سے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر براجمان ہدایت اللہ چھجڑو بھی ریڈار پر آگئے، اینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات شروع کردیں، سینکڑوں زرعی ادویات کی کمپنیوں کو بھاری رشوت کے عوض این او سیز جاری کرنے کا انکشاف، پراجیکٹس کے اربوں روپے کی بجٹ میں بھی گھپلے، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کا ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ 13 سال میں زرعی ادویات کی کمپنیوں کو جاری این او سیز، پیسٹسائیڈ اور فرٹیلائزر ڈیلرز کو جاری کردہ لائسنس، ورلڈ بینک کے پراجیکٹس سمیت بوگس بھرتیوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے بھی ڈائریکٹر جنرل و دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 سال میں سینکڑوں زرعی ادویات کی کمپنیوں کو انفرا کے بغیر این او سیز جاری کی گئیں اور جعلی و غیرمعیاری زرعی ادویات کو سندھ کی مارکیٹس میں فروخت کرنے کی کھلی اجازت دی گئی، ذرائع کے مطابق ایگریکلچر لیبارٹری میں جعلی نمونے لیکر فٹنس سرٹیفکٹ جاری کئے گئے۔ واضع رہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو 13 سال سے عہدے پر براجمان ہے اور اس کے خلاف ٹڈی دل میں گاڑیوں سمیت ادویات خریداری میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی تحقیقات نیب میں بھی جاری ہے، ہدایت اللہ آنے والے دو ہفتوں میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں، تاہم ریٹائرمنٹ سے قبل ہدایت اللہ کا گھیراؤ تنگ کیا جانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہدایت کے مبینہ فرنٹ مین ریٹائرڈ اسسٹنٹ، ندیم کورائی اور اسلام الدین راجپوت کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہدایت اللہ نے ہزاروں ایکڑ زمین، حیدرآباد میں متعدد پراپرٹیز، پیٹرول پمپ، جامشورو میں فارم ہاؤس سمیت دیگر چیزیں بنائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے بیٹے کی جانب سے حیدرآباد کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں