میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جھاڑیوں ،زیر زمین چھپائی گئی 24.83 ملین ڈالرکی چرس بر آمد

جھاڑیوں ،زیر زمین چھپائی گئی 24.83 ملین ڈالرکی چرس بر آمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرکے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، برآمد کی جانے والی منشیات کی بین الااقوامی مارکیٹ میں مالیت 24.83 ملین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی میں کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرکے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے، پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر علاقہ کمانڈر نے آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل سرچ پارٹیاں تشکیل دیں۔دوران سرچ پسنی کے علاقے کلانچ میں جھاڑیوں اور زیر زمین چھپائی گئی1488کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔اطلاعا ت کے مطابق یہ منشیات راتوں رات سمندر کے ذریعے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 24.83ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس بروقت اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور منشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں