میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس میں اسد عمر اسلام آباد سے گرفتار

سائفر کیس میں اسد عمر اسلام آباد سے گرفتار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کوسائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے موکل اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں