میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ، شہزاد آرائیں کے برادر نسبتی کی گرفتاری کے بعد سسٹم مافیاکے افسران غائب

ایس بی سی اے ، شہزاد آرائیں کے برادر نسبتی کی گرفتاری کے بعد سسٹم مافیاکے افسران غائب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کے سالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز جمالی کو حراست میں لئے جانے کے بعد سسٹم مافیا کیلئے کام کرنے والے ایس بی سی اے افسران اور پرائیویٹ افراد منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرفراز جمالی کے پاس سے پکڑی جانے والی رقم صرف ضلع شرقی سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا سے آئی تھی دیگر اضلاع سے جمع کی ہوئی رقم شہزاد آرائیں نے اپنے کارندوں کو اپنی تحویل میں رکھنے کی ہدایت کی ہے شہزاد آرائیں کے خاص کارندوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو، نیاز لغاری، نجم قریشی کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پٹہ سسٹم سرغنہ شہزاد آرائیں کے سالے سرفراز جمالی کو حراست میں لیے جانے کے بعد پٹہ سسٹم مافیا میں سخت کھلبلی مچ گئی ہے سرفراز جمالی کی حراست میں لئے جانے کے بعد شہزاد آرائیں نے اسے 24 گھنٹوں میں چھڑانے کا دعویٰ کیا تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ سرفراز جمالی کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے قبضے سے جو بھتہ کی رقم ملی تھی وہ صرف ضلع شرقی کی ایک ہفتہ کی بھتہ کی ریکوری تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن شہزاد آرائیں اپنیسیٹ اپ کے تمام ذمہ داروں سے بھتہ کی ریکوری مختلف مقامات پر منگواتا ہے سرفراز جمالی کو حراست میں لئے جانے کے بعد دیگر اضلاع سے آنے والی ہفتہ وار ریکوری رکوادی گئی ہے اور پٹہ سسٹم مافیا کے افسران اور پرائیویٹ افراد کو رقوم اپنے پاس محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ سرفراز جمالی کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے جن افسران کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز لغاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر نجم قریشی شامل ہیں۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ راشد ناریجو ضلع جنوبی میں پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کا خاص کارندہ ہے جبکہ نیاز لغاری، آصف شیخ اور نجم قریشی ضلع شرقی میں شہزاد آرائیں کیلئے بھتہ جمع کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں