میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان کا ازالہ کریگی ، شرجیل میمن

سندھ حکومت بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان کا ازالہ کریگی ، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

مون سون کے حالیہ اسپیل سے حیدرآباد، جامشورو، دادو، ملیر، عمرکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول زیادہ متاثر ہوئے ہیں
سندھ حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کارروائیوں کے لیے 30، 30 لاکھ روپے فوری جاری کردیئے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بارشوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصان کا ازالہ کرے گی۔جمعہ کو جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں، شہروں کے انفراسٹرکچر اور دیہی علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے حالیہ اسپیل سے حیدرآباد، جامشورو، دادو، ملیر، عمرکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تمام متاثرہ اضلاع میں سندھ کابینہ کے اراکین امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن سمیت نکاسی آب کے لیے مشینری پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کارروائیوں کے لیے 30، 30 لاکھ روپے فوری جاری کردیئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو اسکولوں میں متبادل رہائش فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ازالہ کرے گی، وزیر اعلی سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز سے نقصان کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے، متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کو گیسٹرو، ملیریا اور ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں