میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اداروں سے کہتے ہیں مداخلت کریں اور میری کرسی بچائیں،مریم اورنگزیب

عمران خان اداروں سے کہتے ہیں مداخلت کریں اور میری کرسی بچائیں،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے معاشی بارودی سرنگیں بچھائیں اور اب ان سے برداشت نہیں ہو رہا کہ کس طرح معیشت اوپر جا رہی ہے، عمران خان اداروں سے کہتے ہیں مداخلت کریں اور میری کرسی بچائیں،چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں ایجنسیوں نے ضمانت دی تھی تو عمران خان بتائیں آپ نے ضمانت کیوں لی ؟ ہم فاشسٹ لوگ نہیں ہیں،جب بھی قانون کی خلاف ورزی یا کرپشن ہو گی تو گرفتاریوں کیساتھ ساتھ حساب بھی دینا پڑے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابقہ حکومت جس دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھاتی تھی اس دن ایک گرفتاری کر لیتی تھی ۔ کوئی نہ کوئی واردات ڈال دیتے تھے ۔ جبکہ ہم فاشسٹ لوگ نہیں ہیں ۔ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں