میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترکی اورجرمنی کی ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ جاری،الزامات کی بوچھاڑ

ترکی اورجرمنی کی ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ جاری،الزامات کی بوچھاڑ

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ترک صدر ایردوآن کا مقصد جرمنی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے،جرمن وزیرخارجہ کی گفتگو
جرمن وزیر خارجہ نے کہاہے کہ اس طرح جرمنی کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک صدر جرمن عوام کو آپس میں لڑنے پر اکسا رہے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا کہ ترک صدر کو جرمن الیکشن میں ’دخل اندازی‘ نہیں کرنی چاہیے۔ اس تناظر میں گابرئیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ ہمارے ملک کی خودمختاری میں مداخلت کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔جرمن وزیر خارجہ کے مطابق اس طرح جرمنی کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک صدر جرمن عوام کو آپس میں لڑنے پر اکسا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر ایردوآن کا مقصد جرمنی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں