میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی ہلچل، ایک ہفتے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 201 پوائنٹس کی کمی

سیاسی ہلچل، ایک ہفتے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 201 پوائنٹس کی کمی

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس 2201پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار 78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور ایف بی آر کی جانب سے اسٹاک بروکروز کے خلاف کارروائی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 210 پوائنٹس نیچے گر گیا۔فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے اسٹاک بروکرز کے’’کلائنٹس اکاؤنٹس‘‘بغیر کسی نوٹس کے منجمد کیے جانے اور کئی اکاؤنٹس سے رقوم نکلالنے پرسرمایہ کار شدید تذبذب کا شکار نظرآئے، جس کے نتیجے میں گذشتہ کاروباری ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج 2 ہزار 210 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، ایک ہفتے کے دوران میوچل فنڈز اور بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرڈالے۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو پہلے ہی مارکیٹ میں سرمایا کار سیاسی حالات اور اس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے پریشان تھے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سے انویسٹرز کا سٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاری کا رجحان مزید کم ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں